صدر عارف علوی کا لاہور کے شاہی حمام کا دورہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دہلی دروازے لاہور میں واقع شاہی حمام کا دورہ کیا اور اس کی تاریخ جانی، اس موقع پر خاتون اول ثمینہ علوی بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔دہلی دروازے میں واقع شاہی حمام کی تاریخی حیثیت جاننے صدر مملکت شاہی حمام پہنچے، شاہی حمام کا دورہ کیا اور والڈ سٹی کی ٹورسٹ گائیڈ نے صدر مملکت کو تاریخ کے حوالے سے آگاہی دی۔ اس موقع پر صدرمملکت عارف علوی کہنا تھا کہ مجھے یہاں آکر بہت اچھا لگا۔ریمارکس بک میں بھی صدر مملکت نے لکھا کہ والڈسٹی اور آغا خان ٹرسٹ نے اچھا کام کیا ہے، ان کے ساتھ والڈسٹی افسران نے تصاویر بھی بنوائیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...