حکومتی کمیٹی کے رکن چودھری پرویز الہیٰ نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرکے انھیں معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی طرف سے پرویز الہٰی کو مثبت پیغام کا اشارہ دیا گیا ہے ۔دوسری طرف مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت جے یو آئی (ف) کی کور کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔جے یو آئی (ف) کے اجلاس میں حکومت کو دی جانے والی 2 دن کی ڈیڈ لائن میں توسیع پر بھی مشاورت کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے اجلاس میں اراکین نے رائے دی ہے کہ ہمیں یہاں بیٹھ کر دیگر جماعتوں کو اپنے موقف پر قائل کرنا چاہیے۔جے یو آئی (ف) کے اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن آج جلسہ گاہ میں اہم فیصلوں کا اعلان بھی کریں گے۔
پرویز الہیٰ کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ،معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرنے کی اپیل
Nov 03, 2019 | 19:50