مصطفیٰ آباد، رائیونڈ: 2 فیملیوں سے 6 لاکھ گیارہ ہزار چھین لئے، لاہور، گاڑیاں چوری 

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں مختلف مقامات پر متعدد وارداتوں  کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے علاقے میں  ڈاکو عمار کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 3لاکھ 76 ہزار کی نقدی، زیورات و دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔ رائیونڈ سٹی کے علاقے میں ڈاکو  فیصل اور فیملی سے اسلحہ کے زور پر 2لاکھ 35ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے۔ شاہدرہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو صائم اور فیملی سے2لاکھ 15 ہزار کی نقدی و زیوارات۔ ملت پارک کے علاقے میں فرحان اور فیملی سے 1لاکھ 80 ہزار نقدی و زیوارات۔ وحدت کالونی میں بابر سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 75ہزار۔ گھڑی اور موبائل قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں اویس سے گن پوائنٹ پر3 لاکھ 30ہزار نقدی موبائل فون جبکہ نامعلوم چور نصیر آباد اور ساندہ سے گاڑیاں جبکہ ریس کورس اور داتا دربار سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن