بلدیہ  وسطی کراچی 102نابالغ بھرتیوں کا انکشاف، تنخواہیں  روکنے  کیلئے سیکرٹری کو خط

کراچی (نوائے وقت  رپورٹ) بلدیہ وسطی کراچی میں 102 نابالغ ملازمین کی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر بھرتیاں 2009ء میں کی گئی تھیں۔ ان ملازمین کی تنخواہیں روکنے کیلئے میونسپل کمشنر نے سیکرٹری بلدیاتی کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں باور کرایا گیا ہے کہ نابالغ افراد کی رائج ضابطے کی کارروائی  بھی پوری نہیں کی گئی۔ میونسپل کمشنر نے اپنے خط میں بتایا کہ ان ملازمین میں سترہ سالہ لڑکا گریڈ 16 کا افسر جبکہ 16 سالہ سینئر کلرک کے عہدے پر تعینات ہے۔ نیو کراچی زون میں تعینات نابالغ ملازمین کی تعداد 53 ہے۔ لیاقت آباد زون میں 35 نابالغ ملازمین کی تعیناتی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ اس کے علاوہ گلبرگ زون کے گیارہ نارتھ ناظم آباد زون کے ملازمین بھی نابالغ نکلے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...