ترکی: زلزلے سے ہلاکتیں 86، زخمی 962، 65 گھنٹے بعد بچی کو زندہ نکال لیا گیا

Nov 03, 2020

انقرہ (صباح نیوز/ شنہوا/ انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی اموات  86تک پہنچ گئیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق ازمیر زلزلے میں 962 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 29 افراد طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیئے گئے۔ زلزلے سے بے گھر ہونے والوں کے لیے ایک ہزار سے زائد شیلٹرز قائم ہیں جبکہ زلزلہ متاثرین کے لیے مزید ایک ہزار 430 شیلٹرز بنائے جا رہے ہیں۔ ترک شہر ازمیر میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔ تین رورز بعد ملبے سے بچی کو زندہ نکال لیا گیا، 65 گھنٹے ملبہ میں پڑی رہی۔ بے گھروں کو 3500 سے زائد خیموں میں ٹھہرایا گیا۔ 700 افراد کو طبی امداد کے بعد گھروں کو بھیج دیا گیا۔ 

مزیدخبریں