نوازشریف کو بھی الطاف حسین کی طرح استعمال کریں، بھارتی میڈیا کا را کو مشورہ

Nov 03, 2020

اسلام آباد ( عبداللہ شاد - خبر نگار خصوصی) بھارتی میڈیا میں نواز شریف کی تقاریر اور ایاز صادق کے بیانات کی بازگشت ابھی بھی سنائی دے رہی ہے۔ بھارتی دفاعی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ ’’آگے چل کر میاں نواز شریف پاکستانی سیاست میں ایسے رہنما کا کردار ادا کر سکتے ہیں جو بھارت کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہو گا‘‘۔ زی ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف سدھیر چوہدری نے راء اور انڈین آئی بی کے سابق اہلکاروں کو اپنے خصوصی پروگرام میں مدعو کیا اور کہا کہ وہ ’’ نواز شریف‘‘ کے بطور ایسے رہنما استعمال پر تیزی سے کام کریں کیونکہ پاکستان میں پنجاب میں پاک فوج کے خلاف جذبات پیدا کرنا بھارت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ ہندی اخبار نو بھارت ٹائمز نے اپنی خصوصی سٹوری میں لکھا کہ ’’ بھارت کیلئے بدقسمتی کی بات ہے کہ اس کا الطاف حسین جیسا مہرہ پاک فوج نے غیر موثر کر دیا، اب بھارت کے پاس نادر موقع ہے کہ وہ نواز شریف اور ایاز صادق جیسے قد رکھنے والے رہنمائوں کا اسی طرح استعمال کرے جس طرح سے اس نے الطاف حسین کا کیا تھا۔ آر ایس ایس کے فنڈڈ بھارتی ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی نے کہا کہ’’ یہ ہندوستان کیلئے خوش آئند بات ہے کہ پاکستانی پنجاب کے اندر پاک فوج کیخلاف جذبات پیدا کرنے کے کام پر تیزی سے عمل درآمد ہو رہا ہے، پاکستانی سیاست کو خلفشار کے اس دہانے پر پہنچا دیا جائے جہاں سے اس کیلئے واپسی ممکن نہ ہو سکے۔ 

مزیدخبریں