لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب حکومت نے 6 اعلیٰ افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ گریڈ 21 کے آفیسر ایڈیشنل چیف سیکرٹری سروسز اکانومی ظفر نصراللہ خان کو تبدیل کر کے سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب کو تبدیل کرکے سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری زراعت واصف خورشید کو تبدیل کرکے سیکرٹری انڈسٹری لگادیا گیا جبکہ سیکرٹری انڈسٹریز کیپٹن(ر) ظفر اقبال کو تبدیل کر کے کمشنر بہاولپور تعینات کر دیا گیا۔ کمشنر بہاولپور محمد آصف اقبال کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیکرٹری آئی اینڈ سی وقاص علی محمود کو سیکرٹری زراعت کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے 6 اعلیٰ افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات کر دیئے
Nov 03, 2020