کرونا وائرس کی دوسری لہر ، ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنانے کیلئے واٹس ایپ کا اجرا ء 

راولپنڈی (نعمان شاد)ملک بھر میں جاری کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظرحکومت کی جانب سے کروناایس او پیز پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے واٹس ایپ کا اجرا ء کردیا گیاہے،جس میں حکومت کی جانب سے التماس کی گئی کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تصاویر یا ویڈیواس نمبر پر3336262 0335 پر جگہ کے نام، علاقہ، تحصیل، ضلع اور شہر کی تفصیلات کے ساتھ شئیر کریں ،آگاہی مہم کے لئے موبائل میسج سروس دوبارہ شروع کر دی گئی ہے جس میںمذکورہ بالا پیغام انفرادی طور پر بھیجے جا رہے ہیں ،واضح رہے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث کورونا کے مریضوں میں دن بدن اضافہ جاری ہے ،تاہم اکثر شہریوں نے کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلائو کوسنجیدہ نہ لیتے ہوئے ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال تقریباً ترک کر دیا ہے ،جس کے باعث حکومت نے سوشل،پرنٹ،الیکٹرانک میڈیا و دیگر ذرائع ابلاغ پر کورونا وائرس سے بچائو کے طریقے متعارف کروا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو اس مہلک وائرس سے بچایا جا سکے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...