لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے چیف ٹریفک آفیسر لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا تاجر برادری کی سہولت کیلئے لاہو رچیمبرمیں مستقل طور پر ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت دوبارہ شروع کرے، تاکہ ڈرائیونگ لائسنس مراکز پر ہجوم سے بچا جاسکے۔لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے یہ درخواست چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد سے لاہورچیمبر میں گفتگو کرتے ہوئے کی۔سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظورچوہدری اور سابق ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر خامس سعید بٹ بھی موجود تھے۔سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چوہدری نے ٹریفک کی روانی کو بہتراور منظم کرنے کیلئے ٹریفک وارڈنز کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا۔
لاہور چیمبرمیں ڈرائیونگ لائسنس سہولت دوبارہ شروع کی جائے : میاں طارق مصباح
Nov 03, 2020