لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)آل رائونڈڑافتخاراحمد کا کہنا ہے کہ پارٹ ٹائم بائولرنہیں بیٹنگ آل راؤنڈرہوں۔ ڈومیسٹک ون ڈے، ٹی ٹونٹی اور 4 روزہ میچز میں کافی وکٹیں لی ہیں، اسی وجہ سے کپتان، مینجمنٹ اورساتھی اعتماد کرتے ہیں، کارکردگی فتح میں مدد گار ثابت ہوئی۔ برینڈن ٹیلرکو پویلین بھیج کرزیادہ خوشی ہوئی۔