لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی(ہاکی کلب آف پاکستان) کی لیز کے حوالے سے 27 سالہ دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی کی لیز کا 1993 سے زیر التواء 27 سالہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔پی ایچ ایف نے مزید 30 سالہ لیز حاصل کرلی ہے۔ 30 سالہ لیز حاصل کرنا ہاکی فیملی کیلئے خوشخبری سے کم نہیں۔ انشاء اللہ اسی سپرٹ کیساتھ صدر پی ایچ ایف کی سربراہی میں قومی اداروں کے ساتھ ملکر پاکستان ہاکی کو اسکا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپیئن آصف باجوہ نے کہا کہ ٹرے نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد پی ایچ ایف صدر کی ہدایات کے مطابق بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔کامیاب ایونٹ پر ایونٹ انتظامیہ اور فاتح پنجاب ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ٹرے نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے دوران سیلیکٹرز کی موجودگی مستقبل میں دور است نتائج سامنے آئیں گے۔. سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا بغور مشاہدہ کیا ‘ پرفارمنس کی بنیاد پر آگے لایا جائیگا۔ قومی سینئرہاکی چیمپئن شپ کا 66ویں ایڈیشن جو کہ 5 سے 20 نومبر تک ماڑی پیٹرولیم ہاکی سٹیڈیم ، ایوب پارک ، راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔