قائد اعظم ٹرافی ‘دفاعی چیمپئن سنٹرل پنجاب کو مسلسل دوسری شکست

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کا تیسرا روز مکمل ہو گیا۔ دفاعی چیمپئن سنٹرل پنجاب کو مسلسل دوسری شکست ، نعمان علی کے 11 شکار، سدرن پنجاب اور بلوچستان کے درمیان میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل جبکہ سندھ کو دوسری اننگز میں کے پی پر 128 رنز کی سبقت حاصل۔ میچ میں ناردرن نے کپتان نعمان علی کے 11 شکار کی بدولت سنٹرل پنجاب کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔ ناردرن نے دوسری اننگز میں 33 رنز کا ہدف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ سدرن پنجاب نے154 رنز کے تعاقب میں دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر70 رنز بنالیے ہیں۔ بلوچستان ٹیم دوسری اننگز میں112 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سندھ کواپنی دوسری اننگز میں خیبرپختونخوا پر 128رنز کی سبقت حاصل ہوچکی ہے جبکہ 7 وکٹیں باقی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن