خیرپور (نامہ نگار ) خیرپور پولیس کا بنڈو کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف زبردست کاروائیوں کا سلسلہ جاری، ناریجہ کمیونٹی کے ڈاکوؤں کی کمر توڑ دی، ایک انعام یافتہ ڈاکو سمیت دو ڈاکو ہلاک اور تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 15 مشتبہ افراد گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ایس ایس پی خیرپور ج امیر سعود مگسی کی سربراہی میں خیرپور پولیس کا کچے کے علاقے میں بھاری نفری اور اسپیشل کمانڈوز کے ساتھ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، اے پی سی چین سمیت دیگر جدید آلات کے ذریعے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری، پولیس نے تمام علاقے کا مکمل محاصرہ کرلیا، پولیس کمانڈوز الرٹ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری دو ڈاکو جس میں انعام یافتہ ڈاکو سجن ولد راحب ناریجو اور عبدالرشید ولد عبدالمجید ناریجو ہلاک ہوگئے.ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو بدنام زمانہ ڈاکو احمدو ناریجو کے بھتیجیاور بھانجے ہیں 3 ڈاکو رشید ولد لطف اللہ، ذوالفقار ولد صالح ناریجو، اور عمر فاروق ولد صالح ناریجو زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، 3 بندوقیں اور بڑی تعداد میں گولیاں اور کارتوس برآمد اے پی سی چین کے ذریعے کچے کی طرف روانہ ڈاکوؤں کا تعاقب جاری، 15 مشتبہ افراد گرفتار کچھ دن قبل پولیس نے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے گروہ کو ختم کر کے انعام یافتہ ڈاکو پٹھو ناریجو اور اقبال ناریجو کو چار ساتھیوں سمیت مارا تھا.پولیس نے علاقے کو تمام اطراف سے گھیرے میں لے لیا ہے،آپریشن کچے میں موجود ڈاکوؤں کے ٹھکانے اور محفوظ پناہ گاہیں مسمار کردیے گئے. پیرگوٹھ اور فیض محمد بنڈو کچے میں آپریشن ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پہ کیا گیا ہے، کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں اور عالمانی ناریجہ گاؤں میں پولیس کی کیمپس لگائے گئے ہیں۔
ؐؐؐؐؐخیر پور کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن تیز 2ڈاکو مارے گئے3 زخمی
Nov 03, 2020