فلور ملز میں36 لاکھ  روپے کی ڈکیتی کے مجرمان جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، زبیر احمد شیخ 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس پی انڈسٹریل ایریازون زبیر احمد شیخ سے اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں صدر اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن ایم اکرم فرید نے کہا کے اسلام آباد انڈسٹریل ایریا میں ڈکیتی ا ورسٹریٹ کرائم کی  وارداتوں نے سراٹھالیا ہے جو صنعتکاروں اور تاجروں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے نیک شگون نہیں انہوں نے کہاکہ فلور ملز میںحالیہ36 لاکھ  روپے کی ڈکیتی پر ا نڈسٹریل ایریا کے تاجرسراپا احتجاج اور عدم تحفظ کا شکار ہیںایم اکرم فرید نے کہاکہ  جرائم پیشہ افراد اورسماج دشمن عناصر کا انڈسٹریل ایریاسے بالخصوص اور کیپیٹل سے بالعموم قلع قمع کیا جائے انہوںنے کہا کہ زیادہ تر جرائم پیشہ افراد وارداتیں وڈکیتی کر کے راولپنڈی کی حدود میں بھاگ جاتے ہیں جہاں ان کا تعاقب کرنا مشکل ہو جاتا ہے ایس پی انڈسٹریل ایریا زبیر احمد شیخ نے  وفد سے کہا کے واردات میں استعمال ہونے والی کار کی  فوٹج حاصل کر لی گئی ہے عنقریب پولیس مجرمان کو گرفتار کر لے گی اور جلد ہی وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے اس موقع پر پیٹرن انچیف فلور ملز  ایسوسی ایشن راولپنڈی ریجن ظارق صادق نے کہاکہ جرائم پیشہ افرادکو قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کرنا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے سے ہی اس عفریت سے نجات ممکن ہوسکے گی میاں شوکت مسعودنے کہا کہ انڈسٹریل ایریا میں ناکہ بندی کی جائے اور مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے خالد جاویدنے کہاکہ آئے دن وارداتوں وڈکیتیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا ناصر قریشی،چوہدری وحید الدین،مرزا محمد علی نے بھی ڈکیتی کی واردات میں ملوث افراد کی جلد ازجلد گرفتاری کے لئے زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن