راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین پنجاب فوڈاتھارٹی عمر تنویر بٹ نے کہا ہے کہ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس کیلئے آسانیاں دے رہے ہیں وہ اپنے ورکروں کا میڈیکل جہاں سے مرضی کرائیں وہ ایک سال تک قابل استعمال ہوگا لیکن ورکروں کی صحت اور اشیائے خوردونوش کے معیار پر کوئی نرمی نہیں کی جائے گی اس ٹریڈ کے افراد سے ملاقاتیں کرکے مسائل حل کئے ہیں آئندہ بھی اس سلسلے میں کوششیں جاری رہیں گی اس وقت کرونا وائرس کے کیس بڑھ رہے ہیں ہمیں ایس او پیز کا احترام کرنا ہے تاکہ اس مرض سے بچ سکیںجب تک پہلے لاک ڈائون رہا کسی ہوٹل یا ریسٹورنٹ کو تنگ نہیں کیا گیا انہوں نے یہ بات آل راولپنڈی ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری ممتاز کی زیر صدارت کمرشل مارکیٹ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا پریس کانفرنس میں آل راولپنڈی ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری ممتاز، صدر سائیں ملک محمد اعجاز ،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد فاروق ، شیخ منیر احمد،صدر انجمن تاجران بلیو ایریا راجہ عماد بن عارف، مرکزی تاجر رہنماء اجمل بلوچ ، محترمہ عالیہ ممتاز ، سید محمد ارشد ،نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر اشتیاق عباسی نے کہا کہ کرونا وائرس کی پہلی لہر میں بھی حکومت نے ہماری صنعت کو کوئی ریلیف نہیں دیا نہ ٹیکس میں چھوڑ دی گئی نہ ہی بجلی گیس کے ظالمانہ بلوں میں کوئی ریلیف ملا ایک بار پھر ریسٹورنٹس کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے ہمیں رات دس بجے ہوٹل ریسٹورنٹ بند کرنے کے احکامات دئے گئے ہیں جبکہ یہ شعبہ جتنی زیادہ دیر کھلا رہے گا رش نہیں بنے گا حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اس وقت جیسے ہی رات کے دس بجتے ہیں تو پولیس کی گاڑیاں ہمارا کاروبار بند کرانے آجاتی ہیں ہمیں پنجاب فوڈ اتھارٹی بھی میڈیکل بلوں میں تنگ کرتی ہے ہمارے اور تندور کے گیس ٹیرف میں بہت فرق رکھا گیا ہے کیا ریسٹورنٹس میں تندور پیسے اگلتے ہیں یوٹیلٹی بلوں میں سلیب سسٹم نے ہمیں نقصان پہنچایا ہے اسے فوری ختم کیا جائے ہم اپنے ورکروں کے میڈیکل اور ٹریننگ کے بل نہیں دے سکتے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمیں یہ سہولت مفت دے ہمارا ورکر میڈیکل کرانے یا تربیت لینے جائے گا تو روٹیاں کون پکائے گا کھانا کیسے پکے گا یہ ظالمانہ فیصلے ہمیں قبول نہیں ہیں ہم ای او بی آئی اور سوشل سیکیورٹی بھی دے رہے ہیں لیکن ہمیں ہی ورکروں کے حوالے سے تنگ بھی کیا جاتا ہے ہمیں اب متحد ہوکر چلنا ہوگا ہمارا اتحاد ہی ہماری طاقت بنے گا حکومت فوری طور پر ریسٹورنٹس کیلئے ریلیف پیکیج دے تاکہ ہم پانچ ماہ کے طویل لاک ڈائون سے ایک بار معاشی طور پر تباہ حالی سے دو چار ہیں ۔
کرونا کیسزمیں اضافہ ہونے لگا،ایس او پیز کا احترام کرنا ہو گا،عمر تنویر بٹ
Nov 03, 2020