عالمی ادارہ صحت کے سربراہ  نے خود کو قرنطینہ کر لیا

Nov 03, 2020

جنیوا(صباح نیوز)عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانو کورونا نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم نے خود کو قرنطینہ کر لیا ،انہوں نے کورونا سے متاثرہ شخص سے ہاتھ ملایا تھا۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس نے کہا کہ میں نے ایک شخص سے ہاتھ ملایا تھا جس کا کوروناٹیسٹ مثبت آیا تاہم مجھ میں کورونا کی کوئی علامت نہیں ، میں ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز کے مطابق قرنطینہ میں رہوں گا۔

مزیدخبریں