اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اقتصادی رابطہ کمیٹی ای سی سی نے بجلی کے صنعتی صارفین کیلئے رعایتی پیکیج کی منظوری دے دی۔ این سی سی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے پایا کہ صنعتی صارفین کو اضافی بجلی کے استعمال پر رعایت فراہم کی جائے گی ۔ ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صنعتی صارفین پر 12 روپے 96 پیسے فی یونٹ کا نرخ لاگو ہو گا۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی کے اس ریلیف پیکیج کو منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔اسی اجلاس میں پاور سیکٹر کو 68 ارب روپے کی سبسڈی بھی جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صنعتوں کا بجلی نرخ رعائتی ہے۔