لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو 20 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے کہا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے جس پر اس کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ عدالت ملزم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کا حکم صادر کرے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 15 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
موٹر وے زیادتی کیس: مرکزی ملزم عابد ملہی کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ
Nov 03, 2020