کوٹ مٹھن(نامہ نگار) سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر روجھان میں احساس ادارے کے ساتھ مشترکہ آپریشن کر کے 5کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں سے کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ، خودکش جیکٹس اور دیگر بارودی سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دہشت گرداپنا نیٹ ورک بلوچستان سے راجن پور منتقل کررہے تھے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے دہشت گرد جنوبی پنجاب میں دہشتگردی کامنصوبہ بنارہے تھے۔ دہشتگردوں کی پہچان اعجاز علی خان، سگیر احتشام، جابراحتشام، انورخان اور کامران زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے بتایا ہے یہ کارروائی تھانہ گوٹھ مزاری کی حدود میں کی گئی ہے۔ دہشت گردوں کو فوری طور پر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایک اور ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دو بم ، دو کلاشنکوف اور دو پسٹل برآمد ہوئے۔ دہشت گرد تھانہ گوٹھ مزاری کے علاقے سریا روڈ پر بم نصب کر رہے تھے کہ سی ٹی ڈی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ دہشتگردوں سے مزیدتفتیش بھی جاری ہے۔
پنجاب میں تباہی کا منصوبہ ناکام، روجھان سے 5 دہشت گرد گرفتار
Nov 03, 2020