ملک طاہر اقبال، سردار گل نواز  قتل کیس، دو بھائیوں کو پوچھ  گچھ کیلئے حراست میں لے لیا 

تربیلا (نامہ نگار)انسداد دہشت گردی پولیس نے تحریک انصاف کے صوبائی رہنما ملک طاہر اقبال اور سابق جنرل کونسلر سردار گل نواز کے بیہمانہ قتل کیس میں مبینہ طور پر مطلوب فرمان اللہ کے دو بھائیوں کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لے لیا ہے۔بتایا جاتاہے کہ انسداد دہشت گردی پولیس نے کیس مذکورہ کی تفتیش میں مطلوب شخص فرمان اللہ کی گزشتہ کئی روز سے روپوشی کی وجہ سے اسکے بڑے بھائی شمس الربی اور چھوٹے بھائی خالد کو گزشتہ شام موضع عیسی سے حراست میں لیا ہے تاکہ ان سے فرمان اللہ کا ٹھکانہ معلوم کیا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن