اٹک، یونین کونسلز کے سیکرٹریوں کی تنخواہ 5ماہ سے بند ، فاقوں پر مجبور

 حضرو (نمائندہ نوائے وقت )پنجاب بھر خاص کر اٹک کی تمام یونین کونسلز کے سیکرٹریز اور کلاس فورز کی تنخواہیں عرصہ5ماہ سے بند ہیں جس کی وجہ سے اس سیکرٹری اور کلاس فورز ملازمین کی نوبت فاقوں تک آگئیں 5ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ان سرکاری ملازمین کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا بار بار افسران کے دفتروں اور بینک میں چکر لگانے کے باوجود سیکرٹری اور ملازمین مایوسی کا شکار ہیں تنخواہیں نہ ہونے کی وجہ سے ان کے مالی حالات خراب ہونے لگے جبکہ کئی ذہنی مریض بھی بن گئے مقامی حلقوں نے سیکرٹریوں اور کلاس فورز ملازمین کی تنخواہیں بند ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے اپیل کی کہ وہ اس مہنگائی کے دور میں یونین کونسلز کے سیکرٹریز اور ملازمین کی تنخواہیں بند کر کے ان سے اور ان کے بچوں سے بد دعائیں لینے کی بجائے ان کی تنخواہیں بحال کریں تاکہ ان کے مسائل حل ہو سکیں ۔

ای پیپر دی نیشن