ٹیکسلاکے جڑواںعلاقہ میں غلاظت کا’’مرکزی ڈمپ‘‘قائم کرنے کی منصوبہ بندی

Nov 03, 2020

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سی ڈی اے اسلام آبا دانتظامیہ نے تحصیل ٹیکسلاکے جڑواںعلاقہ میںضلع بھرکی غلاظت کا’’مرکزی ڈمپ‘‘قائم کرنے کی منصوبہ بندی کرلی،اوراس ضمن میںسی ڈی اے انتظامیہ موضع جنڈوکے پہاڑی سلسلے کی گہری کھا ئیو ںکی بھرائی کرنے کاعنوان دے کرتحصیل ٹیکسلاکے علاقوںمیںضلع اسلام آبادکے تمام علاقوںکی غلا ظت اورگندگی پھینکناچاہتی ہے،ان اطلاعات سے تحصیل ٹیکسلاکی شہری ودیہاتی بستیوںبالخصوص تحصیل ٹیکسلاکے قرب وجوارمیںجی ٹی روڈکے آر، پار،نئی تعمیرکی جانے والی رہائشی کالونیوںمیںبسنے وا لے لوگوںمیںگہری تشویش اوراضطراب کی لہر دو ڑ گئی ہے،ایک طرف ڈینگی وائرس،کوروناوائرس اور پولیوکی وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومت کاشعبہ صحت بہترین منصوبہ بندی پرعمل درآمدکی خوشخبر یا ںسنارہاہے،اوردوسری طرف تحصیل ٹیکسلاکے علا قو ںکوشائدلاوارث سمجھتے ہوئے سی ڈی اے انتظامیہ اسلام آبادنے تحصیل ٹیکسلاکے علاقوںمیںاسلام آبا دکی بستیوںکی غلاظت کوپھینکنے کاپروگرام مرتب کرلیا ہے،تحصیل بھرکے عوام میںمجوزہ منصوبہ پرسخت غم وغصہ پایاجاتاہے،اورعلاقہ کے لوگوںنے وفاقی  حکومت سی ڈی اے انتظامیہ اسلام آبادکومتذکرہ بالا مجوزہ منصوبہ پرعمل درآمدسے روکنے کیلئے وفاقی وزیر غلام سرورخان،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارسمیت چیف جسٹس آف پاکستان اسلام آبادسے اپیل کی ہے کہ وہ تحصیل ٹیکسلاکے دیہی وشہری علاقو ںمیںبسنے والے لاکھوںعوام کے رہائشی اورصحت عامہ کے حوالے سے موجودحقوق کاتحفظ کرنے کیلئے ا پناموثرکرداراداکریں،کیونکہ تحصیل ٹیکسلاکے علاقو ںمیںہی جی ٹی روڈکے آر،پار،جہاںنئی بستیو ںنے جنم لیاہے،وہاںدفاعی صنعتی کارخانوںکاقیام بھی تمام ذمہ داران کی آنکھوںکے سامنے ہے ،جہا ںہزاروںملازمین مردوخواتین خدمات انجام دے رہے ہیں،وہاںایجوکیشن سٹی بھی اپنے ہاںزیرتعلیم ھزاروںطلبہ وطالبات کوعصرحاضرکی جدیدتعلیمی ضروریات کی تکمیل میںپیش پیش ہے،عوامی حلقو ںنے متعلقہ ذمہ دارحکام سے اپیل کی ہے کہ تحصیل ٹیکسلا کے علاقوںمیںبسنے والے لوگوںکوضلع اسلام آبادکی غلاظتوںسے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقد اما ت اٹھائے جائیں۔

مزیدخبریں