کراچی کے قریب 4.6 شدت کا زلزلہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) شہر قائد کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ کراچی کے شمال مغرب میں 100  کلو میٹر کی دوری پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز گڈانی سے 60 کلو میٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.6 ریکارڈ کی گئی تاہم اس سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...