روٹ پرمٹ  جاری نہ ہونے پرٹرانسپوٹروں کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان( سپیشل رپورٹر) ملتان ڈیرہ اڈا سے مظفرگڑھ،لیہ،کوٹ ادو،میانوالی،شاہ جمال،تونسہ شریف سمیت بیشتر علاقوں کا روٹ پرمٹ نہ ہونے پر پبلک ٹرانسپورٹ کا چالان معمول بن گیا ہے ہمیں ان علاقوں تک رسائی کیلئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب روٹ پرمٹ جاری کریں جوکہ کچھ عرصہ سے بند کیے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار ٹرانسپوٹر ملک رضوان عابد تھہیم نے روٹ پرمٹ جاری نہ ہونے پر ٹرانسپوٹروں کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مظاہرین نے مسلسل چالان ہونے کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ روٹ پرمٹ جاری کئے جائیں ملک رضان عابد تھہیم نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب مظفر گڑھ۔لیہ۔کوٹ ادو سمیت بیشتر علاقوں کے روٹ پرمٹ جاری کئے جایئں ہم ہر ممکن جائز ٹیکسیسز دینے کیلئے تیار ہیں انہوں نے ڈی سی او ملتان۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری آر ٹی او سے مطالبہ ہے کہ روٹ پرمٹ دئیے جائیں تاکہ اس شعبہ سے منسلک افراد کا معاشی قتل نہ ہو۔

ای پیپر دی نیشن