مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ذاتیات پر اتر آئے ہیں، حکومت نے ذاتی عناد کی وجہ سے لاہور میں مودی اور بھارتی پرچم کی تصاویر لگائیں۔لاہور کے علاقے ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دو بار الیکشن ہارے،ایازصادق نے کہا کہ میں 2002 سے منتخب ہوتا آیا ہوں، آپ کو بار بار غدار کہا جائے تو آپ کیا کریں گے جبکہ میں نے حکومت کی جو بات کی وہ ٹھیک کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا جھنڈا اور مودی کی تصویر لگانے کا کوئی جواز نہیں بنتا اور یہ افسوسناک بات ہے۔