”ہفتہ عشق رسولﷺ‘ کے سلسلے میں ایل ڈی اے آفس جوہرٹاﺅن میں دوسرے روز بھی سیرت کانفرنس کا انعقاد

Nov 03, 2020 | 17:38

  لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ”ہفتہ عشق رسول ﷺ“کے سلسلے میںدوسرے روز بھی سیرت کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا آغاز قاری محمد بلال نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔قاری غلام فرید نے حمد باری تعالیٰ ، محمد رضوان نقشبندی اورحافظ لئیق احمد نے بارگاہ رسالت ﷺ میں ہد یہ نعت پیش کیا۔ اس موقع پر مولاناحافظ سلطان احمد اور دیگر مقررین نے سیر ت طیبہ کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالی ۔
سیرت کانفرنس میں ایل ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز فارقلیط میر اور قدیرا حمد باجوہ ،چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی،چیف ٹاﺅن پلانر طارق محمود،چیف انجینئر ٹیپا عبد الرزاق اورایل ڈی اے کے دیگر افسران و ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ کے نبیﷺ سے محبت ہمارا ایمان ہے،ہر مسلمان اس محبت کو جان و دل سے مقدم جانتا ہے ۔مغرب کو یہ بات سمجھ لینی چاہیئے کہ مسلمان جان تو قربان کر سکتا ہے لیکن پیارے نبی ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کر سکتا- 
ہم آزادی اظہار رائے کو مانتے ہیںلیکن یہ آزادی اظہار رائے نہیںکہ نبی آخر الزمان ﷺ کی گستاخی کا ارتکاب کیاجائے، مغرب کے لوگوں کو سمجھ نہیں کہ ہمارا نبی ﷺسے کیسا رشتہ ہے، مغربی معاشر ے میں وہ ادب ہی نہیں جو ہمارے ےہاں ہے، یورپ میں بہت کم لوگ دین کی پیروی کرتے ہیں۔ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دنیا بھر میں نبی کریمﷺور دیگر انبیاءکرام کے بارے میں گستاخانہ اور مذموم حرکتیں کرنے پر پابندی عائد کی جائے- ہمیں اپنے عوام بالخصوص نوجوانوں کو سیرت النبی ﷺکے بار ے میں آگاہی دینی ہے، ہمارے نبی ﷺجیسا عظیم انسان نہ آیا ہے اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے اور قرآن میں اللہ کا پیغام انسان کی بہتری کے لئے ہے.

مزیدخبریں