مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے حکومتی ترجمانوں کی جانب سے جعلی خبریں پھیلانے پر ردعمل میں کہااظہر عباس چانڈیا کی پرانی ملاقات کی تصویر لگاکر پروپیگنڈہ کیا گیا۔ووٹ چور اور سلیکٹڈ حکومت ہر کام میں دو نمبری کرنے کی ماہر ہے۔شرمندگی اور بے عزتی کے تمغے پی ٹی آئی کےلیے حسن کارکردگی سمجھے جاتے ہیں۔اظہر عباس چانڈیا نے ویڈیو بیان جاری کرکے فسادی ترجمانوں کے عزائم خاک میں ملادیے۔پی ٹی آئی اب جھوٹی اور من گھڑت خبروں سے اپنی حکومت چلانا شروع ہوگئی ہے۔عمران خان کو جب لوٹے نہیں ملے تو ایسے پروپیگنڈے شروع کردیے۔عمران نیازی صاحب آپ نے پہلے ملک بھر سے لوٹے اکٹھے کر کے چوں چوں کا مربہ بنایا ہے۔اظہر عباس چانڈیا سمیت ہر لیگی رکن میاں نوازشریف کے بیانیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔
حکومتی ترجمانوں کی جانب سے جعلی خبریں پھیلانے پر ردعمل میں کہااظہر عباس چانڈیا کی پرانی ملاقات کی تصویر لگاکر پروپیگنڈہ کیا گیا: عظمی بخاری
Nov 03, 2020 | 18:05