کورونا سے بچاؤ کیلئے مزید احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھا جائے،عوام کا ہرسطح پرتعاون بے حد ضروری ہے:عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ کورونا کے مرض سے بچاؤ کے لئے مزید احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھا جائے-عوام کا ہرسطح پر بھرپو رتعاون بے حد ضروری ہے - ماسک او رسماجی فاصلے کی پابندی ضروری ہے-ماسک پہننے کی پابندی پر عمل شہریوں کو کورونا سے محفوظ رکھے گا- گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 9030کورونا تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے-24گھنٹے کے دوران کورونا کے 340کنفرم کیسز آئے اور7مریض جاں بحق ہوئے- پنجاب میں کورونا کے 1611292 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں -کورونا کے4894 10 مریضوں میں سے 97498 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں -پنجاب میں کورونا سے 2372 مریض جاں بحق ہوئے-پنجاب میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 5024 ہوگئی ہے -

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...