عثمان بزدار سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کی بہتری پر توجہ دے رہے ہیں:صوبائی وزیر وومن ڈیویلپمنٹ پنجاب آشفہ ریاض فتیانہ

 صوبائی وزیر وومن ڈیویلپمنٹ پنجاب آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کی بہتری پر توجہ دے رہے ہیں اس لئے ڈاکٹرز دستیاب وسائل کے مطابق ہسپتالوں میں عوام کے علاج معالجہ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں فرائض میں غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اچانک معائنہ کے دوران کہی- صوبائی وزیر نے اس موقع پر ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت دیگر مختلف و ارڈز میں خودجا کر ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل سٹاف ودیگر عملہ کے حاضریاں چیک کیں اور صفائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر نے ہسپتال کی فارمیسی کی معائنہ کے دوران ادویات کا اسٹاک اور ایکسپائری ڈیٹ بھی چیک کی انہوں نے ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے معلوم کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل تنویر مرتضی،ایم ایس ہسپتال ودیگر محکمہ صحت کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی کہ کورونا سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عمل کیا اور کرایا جائے۔

قبل ازیں صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کے ہمراہ ماڈل تھانہ سٹی کا اچانک معائنہ کیا انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر سائلین کی درخواستوں کا ریکارڈ چیک کرنے کے ساتھ حوالات میں بند ملزمان سے پولیس اہلکاروں کے رویے بارے میں بھی دریافت کیا- ڈی پی او نے اس موقع پر صوبائی وزیر کو کرائم کنٹرول کرنے کے لئے کیے جانے والے اقدامات بارے آگاہ کیا۔دریں اثنا صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ پنجاب آشفہ ریاض فتیانہ گورنمنٹ گرلز بوائز ہائی سکول بھی گئیں انہوں نے سکولوں کے کلاس رومز میں کورونا سے بچاؤ کی ایس او پیز کا جائزہ لیا صوبائی وزیر نے اس موقع پر کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت پودا بھی لگایا۔

ای پیپر دی نیشن