لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب ریونیو اتھارٹی ( پی آر اے )نے غیر رجسٹرڈ انٹیرئیر ڈیزائنرز، لینڈ سکیپرز اور آرکیٹیکٹس کے خلاف کاروائی کاآغاز کر دیا ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے لاہور کے 80 بڑے آرکیٹیکٹس کو از خود ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ کرلیا ہے، پی آراے نے 34آرکیٹیکٹس کو کمپلسری رجسٹریشن کے نوٹسز جبکہ 54 آرکیٹیکٹس کو جرمانے، نوٹسز جاری کردیئے ہیں، پی آراے نے ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے آرکیٹیکٹس کو جرمانے اور دفاتر سربمہر کرنے کی وارننگ دے دی ہے ۔