پاکستان کا بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزیوں  پرشدید احتجاج،بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

پاکستان نے بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزیوں  پرشدید احتجاج کیا ہے ہے اور بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت شہری آبادی کو  جان بوجھ کر نشانہ بنارہا ہے, بھارت سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کی منگل کو لائن آف کنٹرول  پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ  سے ایک شہری زخمی ہوگیا تھا.

ای پیپر دی نیشن