صوبائی وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری سید صمصام علی بخاری کی زیر صدارت وائلڈ لائف ہیڈ کوارٹر میں اجلاس کا انعقاد

Nov 03, 2020 | 22:07

صوبائی وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری سید صمصام علی بخار ی کی زیر صدارت وائلڈ لائف ہید وارٹر میں اجلاس کا انعقاد ہو ا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف سید طاہر رضا ہمدانی، گیم وارڈن پنجاب بدر منیر، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف مدثر حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف عبد الشکور منج نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف سید طاہر رضا ہمدانی نے صوبائی وزیر کو محکمانہ امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں