لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر ایسوسی ایشن نے ادائیگیوں کے لازمی ڈیجیٹل موڈ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے مشیر خزانہ شوکت ترین اورچیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری برادری کے لیے ادائیگی کا واحد طریقہ اختیار کرنا ممکن ہے اور نہ ہی بینکس اسے نافذ کرنے کی استعداد رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طریق کار بارے ابھی تک کوئی قانون بنایا گیا اور نہ ہی بینکوں، ٹیکس دہندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ادائیگی کے مذکورہ موڈ کے بارے میں کوئی آگاہی دی گئی ہے۔