پسرور (نامہ نگار) سردی میں اضافہ ہوتے ہی سائیبریا، شمالی چین اور منگولیا سے 4ہزار کلومیٹرز کی اڑان بھر کر مہمان پرندوں نے پاکستان کے پانیوں کا رخ کرلیا۔ سیالکوٹ، نارووال میں دریائے چناب، نالہ ایک، پلکھو، ڈیک، بسنتر، بئیں، راوی، دریائے توی کے پتن، نہر مرالہ راوی لنک، نہر بی آر بی اور پانی کے چھمب رنگ برنگے پرندوں سے سج گئے ہیں۔