جانکی دیوی ہسپتال کی پرائیویٹائزیشن، الاؤنسزنہ ملنے کیخلاف ملازمین کا احتجاج،دھرنا

Nov 03, 2021


لاہور (خصوصی نامہ نگار) متروکہ وقف املا ک بورڈ کے زیر انتظام ہسپتال اور پانچوں تعلیمی اداروں کے ڈیڑھ سو زائد ملازمین نے جانکی دیوی ہسپتال کو نجی شعبہ کے حوالے کرنے اور شعبہ تعلیم میں وفاقی الاؤنسز اور بجٹ میں ہونے والے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف صدر دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنادیا۔ متروکہ وقف املا ک بورڈ کے ایجو کیشن ونگ کے ٹرسٹ ما ڈل سکول،متین فاطمہ سکول شاہدرہ بینظیر بھٹو ماڈل سکول،نوازشریف ماڈل سکول اور عائشہ ڈگری کالج نکلسن روڈ کی اساتذہ اور جانکی دیوی کے عملے نے 25فی صدر ڈسپیریٹی الاؤنس اور حکومت کی جانب سے بنیادی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ نہ ہو نے پر احتجاجی مظاہرہ کیا، خواتین اساتذہ نے چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد سے مطالبہ کیا کہ تمام بورڈ ملازمین کو الاؤنس دیا جا رہا ہے ، ایجو کیشن ونگ کے ملازمین کو اس سے محروم کیا گیا۔احتجاجی مظاہرہ کی وجہ سے دفتر میں ملازمین اور سائلین پھنس کر رہ گئے۔

مزیدخبریں