میاں مفرور اور درباریوں نے خود کو ہمیشہ قانون سے بالاتر سمجھا: شہباز گل

Nov 03, 2021


اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ میاں مفرور اور درباریوں نے خود کو ہمیشہ قانون سے بالاتر سمجھا۔ عوام جانتے ہیں کہ مہنگی ایل این جی کے پیچھے کس کے معاہدے ہیں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج نااہل لیگ کا سب سے بڑا مسئلہ احتساب ہے۔ قانون کا گھیرا تنگ ہونے پر انکی چیخیں مریخ تک سنی گئیں۔ قانون شکن ہمیں قانون سکھانا بند کریں۔

مزیدخبریں