اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی برآمدات پر خصوصی توجہ کے باعث کرونا وائرس کی وبا کے باوجود برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر مملکت نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جولائی تا اکتوبر برآمدات کا حجم9.5 ارب ڈالر ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کا حجم پچھلے سال سے 25 فیصد زیادہ ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ اکتوبر میں برآمدات 17.5فیصد اضافے کے ساتھ 2.471 ارب ڈالر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2.471 ارب ڈالر کا ریکارڈ کسی بھی اکتوبر کے ماہ کا سب سے بلند ریکارڈ ہے۔