حکومت کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات سامنے لا ئے ، نفیسہ شاہ 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور کالعدم تنظیم کے مابین ہونے والے معاہدے کی تفصیلات سامنے لائی جائیں۔ معاہدے کو دس روز گزر گئے لیکن تاحال اس معاہدے کی کوئی تفصیل قوم کے سامنے نہیں لائی گئی۔ معاہدے کو خفیہ رکھنا معاملے کو مشکوک بنانے کے مترادف ہے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان خفیہ معاہدہ تشویشناک ہے اور کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں کی شہادتیں بھی ہوئیں۔ عوام کو بتایا جائے کہ ان پولیس اہلکاروں کو انصاف فراہم کرنے کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔  

ای پیپر دی نیشن