نیسلے‘ کاربن اخراج کے خاتمہ کیلئے ریس ٹو زیرو مہم کا رکن بن گیا


لاہور (کامرس ڈیسک) نیسلے پاکستان کاربن کے زیرو اخراج کے حوالے سے اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ ریس ٹو زیرو(Race to Zero) کا رکن بن گیا ۔ یہ ایک عالمی مہم ہے جس کا مقصد معاشرے کی قیادت اور تمام افراد کی اجتماعی کوششوں اور حمایت سے   کاربن کے زیرو اخراج کو یقینی بنانا ہے تاکہ اجتماعی اور پائیدار ترقی کا حصول ممکن ہو۔ریس ٹو زیرو(Race to Zero ) کے  اراکین 2030 تک کاربن کے اخراج کو نصف اور 2050تک کاربن کے زیرو اخراج کا عہدکرتے ہیں۔نیسلے اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی معاشرے کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ موسمیاتی بتدیلی نے پہلے ہی موسموں اور فصلوں میں طویل المدت تبدیلی،بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور زیادہ خشک سالی کی شکل میں  دنیا کے لوگوں کو متاثر کرنا شروع کردیاجس سے مزید غربت ، خوراک کی قلت اور صحت کو خطرات لاحق ہوں گے۔ وقار احمد، ہیڈ آف کارپوریٹ آفیئرز اور سسٹین ایبلیٹی ، نیسلے پاکستان نے کہا ’’ پاکستان کا  موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں ہوتا ہے۔ نیسلے پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اس وقت عملی مظاہرہ کررہا ہے جب اس کی اشد ضرورت ہے۔ ہم موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے اپنے اقدامات کو وسیع کرنے ، اپنے کاروبار میں تبدیلی لانے اور تبدیلی کا محرک بننے کیلئے اپنے وسائل کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ہم 2018 میں طے کیئے گئیاپنے 2025 کے روڈ مپ کے تحت 2025 تک اپنے کاربن اخراج میں 20 فیصد کمی لائیں گے جبکہ 2030تک یہ کمی 50فیصد اور 2050 تک کاربن کے اخراج کو زیروپر لانے کے لئے پرعز م ہیں۔ وقار احمد نے کہا’’ نیسلے پاکستان زرعی ویلیو چین اور آپریشنز میں اس حوالے سے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ سب سے زیادہ اقدامات ملک ویلیو چین میں کاربن کے اخراج میں کمی، جنگلات کا فروغ، قابل تجدید توانائی پر 100فیصد منتقلی اور خوراک تیار کرنے کیلئے جدید ترین طریقے اختیار کرنے کیلئے کسانوں کے ساتھ کام کرنا شامل ہے۔جدید طریقوں پر مبنی زراعت پہلا قدم ہے جو نیسلے پاکستان ماحول کے تحفظ اور بحالی، کسانوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے طبقات اور صارفین کے فلاح وبہود کو بہتر بنانے کیلئے اٹھا رہا ہے۔ مائیک نیتھاریانکیس ، برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر کراچی اینڈ ٹریڈ ڈائریکٹر برائے پاکستان نے کہا’’ ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ نیسلے پاکستان 2030تک کاربن کے اخرا ج کو نصف اور 2050 تک زیرو پرلانے کے عزم کے ساتھ ریس ٹو زیرو(Race to Zero) مہم میں شامل ہورہا ہے۔ پاکستان میں خوراک اور مشروبات تیار کرنے والی بڑی کمپنی ہونے کے ناطے ہمیںامید ہے کہ نیسلے کا عہد دوسروں  کو متحرک کرنے کاباعث بنے گا  تاکہ وہ بھی کاربن کے اخراج میں خاطر خواہ کمی کیلئے آگے بڑھیں اوراس مہم کا حصہ بنیں۔ہمیںخوشی ہے کہ پاکستان سے 26سے زائد کارپوریٹ اداروں نے  26فار COP26 کے تحت ریس ٹو زیرو(Race to Zero) کے ساتھ عزم کا اظہار کیا ہے ۔ ہمیں توقع کرتے ہیں آنے والے دنوںمیں مزید ادارے آگے بڑھیں گے اور اس مہم کا حصہ بنیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن