دبئی(آئی این پی)بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم اپنے پاکستانی ساتھی آصف علی کے بیٹ کا معائنہ کرنے پہنچ گئے۔ آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم جب پریکٹس کے دوران باجماعت نماز کی ادائیگی میں مصروف تھی تو بنگلہ دیشی کرکٹر مشفیق الرحیم آصف علی کا بیٹ چیک کرنے پہنچ گئے، وہ کافی دیر تک بیٹ کو الٹ پلٹ کردیکھتے رہے ۔بعد ازاں ایک صحافی نے آصف علی سے کہا کہ اب تو آپ کے بیٹ کی ڈیمانڈ ہے، یہ سیالکوٹ سے بنوایا ہے یا باہر سے منگوایا ہے۔ آصف علی نے برجستہ جواب دیا کہ میں نے خود بنایا ہے۔