لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین فرحان شہزاد کی قیادت میں بار کونسل کی پی ایل جے کمیٹی کے عہدیداروں چیئرمین میاں ارشد علی مہار، ممبران خواجہ قیصر بٹ اور راجہ فرخ عارف بھٹی اور ممبر بار کونسل محمد فاروق کھوکھر نے گذشتہ روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں جسٹس گلزار احمد کو تمام ججز صاحبان سپریمکورٹ کو پی ایل جے کی لاء سائٹ کے کنکشن کے سرٹیفکیٹ اور پی ایل جے کے شائع شدہ سول وکریمنل میجر ایکٹس و دیگر کتب پیش کی گئیں۔ چیئرمین پی ایل جے کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کو سوینئر بھی پیش کیا گیا۔ چیئرمین پی ایل جے ارشد مہار نے بار ایسوسی ایشنز، وکلاء برادری کی سکیورٹی کے حوالے سے مخدوش صورت حال، وکلاء ہڑتال کے دن عدالتوں میں کیسز کی دائری بند کرنے اور ہر قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کے حوالے سے بھی چیف جسٹس کی توجہ مبذول کروائی گئی۔