کلرسیداں(نامہ نگار)محکمہ ڈاک نے قیام پاکستان سے قبل قائم ہونے والے ڈاکخانہ ٹکال کو ختم کرکے اسے چھ کلومیٹر چوآخالصہ میں ضمن کرنے کا حکمنانہ جاری کردیا،عدالت نے فیصلے پر عملدرآمد روک کر حکم امتناحی جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق قصبہ چوآخالصہ کے بڑے موضع ٹکال میں قیام پاکستان سے قبل سب پوسٹ افس قائم کیا گیا تھا جو اب تک بڑی کامیابی کے ساتھ چل رھا تھا مگر محکمہ ڈاک نے اپنے سالانہ مالی خسارے پر قابو پانے کی بجائے موضع ٹکال کے ڈاکخانہ لو ختم کرکے اسے چھ کلومیٹر دور چوآ خالصہ میں ضم کرنے کے احکامات جاری کیئے جس کے خلاف مقامی نوجوان قانون شاہد محمود سنگڑال نے سول جج راولپنڈی قاضی وقار رحمت کی عدالت میں درخواست دائر کی۔سول جج راولپنڈی نے ابتدائی سماعت کے بعد ڈاکخانہ کی منتقلی پرحکم امتناعی جاری کردیا ہے مقامی حلقوں نے عدالتی سٹے ارڈر کا خیر مقدم کیا ہے۔
کلرسیداں، ڈاکخانہ ٹکال کو چوآخالصہ میں ضم کرنے پر حکم امتناع جاری
Nov 03, 2021