کلرکہار (نامہ نگار)ضلع چکوال کے مایہ ناز کرکٹر اور سماجی شخصیت سید ضمیر الحسن شاہ ڈیری سیداں نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔پاکستان کے ہر کونے سے لڑکوں نے اٹھ کر پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا ہے ۔اگر ان نوجوانوں کو سرکاری سطح پر کھیلوں کی اکیڈمیوں کی سہولت فراہم کی جائے تو یہ ہر میدان میں دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں موجود ہ پاکستانی کرکٹ ایک متوازن ٹیم ہے اور اس کو اب دوسری ٹیموں پر نفیساتی برتری حاصل ہے۔
ٹیلنٹ نکھارنے کیلئے سرکاری سطح پر اکیڈمیاں قائم ہونی چاہیے : ضمیر الحسن شاہ
Nov 03, 2021