بلوچستان ہزارگنجی زون کے صدر سیدعبدالخالق آغا،ہزارگنجی زون سریاب کے چیئرمین حاجی عبدالسلام بادینی، سیدعبدالقدیم آغا،حاجی صدرکاکڑ،حاجی مرتضٰی خان نورزئی،حاجی زمان بادیزئی،میرشاہ کریم مینگل،عمرالدین خان،نجیب خان کاکڑ،عامر بنگلزئی اور ظفر خان بڑیچ ، آل بلوچستان ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن ہزارگنجی زون کے صدر سید حجت اللہ آغا نے تاجر اتحاد ہزارگنجی کے نو منتخب صدر سیدحیدرآغا اور جنرل سیکرٹری حاجی سعد اللہ خان ترین اور دیگر تمام عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم مرکزی انجمن تاجران ہزارگنجی زون تاجر اتحاد کی نئی کابینہ سے یہ امید کرتے ہیں کہ وہ ہزارگنجی کے تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے دیگر تاجر برادری کیساتھ مل کر اپنا کردار ادا کرینگے اور مرکزی انجمن تاجران ہزارگنجی زون کا تعاون ان کیساتھ ہمیشہ رہے گا