لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں جبکہ اس ساتھ کیبنٹ سٹینڈنگ کمیٹی فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے اس انسٹیٹیوٹ کے بجٹ کے لیے خصوصی گرانٹ بھی منظور کردی ہے ، جو ادارے کو فعال ہونے کے لیے بنیادی حیثیت کا حامل ہے ۔ مزید براں انسٹیٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ من،فنانس کا اضافی چارج طاہر احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن (دوئم) اوقاف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن کا چارج عمر دراز ایڈ من آفیسر پنجاب قرآن بورڈ اور ایس ڈی او کا اضافی چارج مسٹر زوہیب ایس ڈی او لاہور زون کو تفویض کردیا گیا ہے ۔
محکمہ اوقاف میں تقرریاں، بجٹ کیلئے سٹینڈنگ کمیٹی نے خصوصی گرانٹ بھی منظور کردی
Nov 03, 2021