اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ پانچ نومبراور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 8نومبر کا بلائے جا نے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جہاں قومی اسمبلی کو حکومت،ٹی ایل پی معاہدے پر اعتماد میں لیاجائیگا اس کے علاوہ اجلاس میں اہم قانون سازی بھی ہوگی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوگا ،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے8نومبر کو طلب کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے مشترکہ اجلاس میں سینیٹ سے مسترد ہو نیوالے جن متعدد حکومتی بلوں کو قومی اسمبلی کی طرف سے غور اور منظوری کے لییپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھجوایا گیا تھا ان کی منظوری لی جائے گی