نیبر ہڈ ویلج کو نسل انتخا بات جماعتی بنیا دوں پر کرائے جا ئیں : پشا ور ہا ئیکورٹ

پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بنچ نے غیر جماعتی بنیادوں پر نیبرہڈ اور ویلیج کونسل الیکشن کرانے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمشن کو نیبرہڈ اور ویلیج کونسل انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمشن کو جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرانے کیلئے ضروری اقدامات  کا بھی حکم دے دیا۔ لوکل گورنمنٹ الیکشن کے خلاف جے یو آئی (ف) کے اکرم خان درانی، جماعت اسلامی کے عنایت اللہ خان اور مشتاق احمد خان، و دیگر خوشدل خان، حمایت اللہ مایار نے درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے درخواستوں کو جزوی طور پر منظور کرلیا۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد صوبہ میں بلدیاتی انتخابات موخر ہونے کا امکان ہے، کیونکہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے فیصلے کے بعد شیڈول متاثر ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کے بعد صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جس پر صوبائی حکومت نے عدالتی فیصلے پر مشاورت کا وقت مانگ لیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومتی مشاورت کے بعد الیکشن شیڈول کے حوالہ سے فیصلے کریں گے۔ اس حوالہ سے صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہا ہے کہ آج کابینہ اجلاس میں آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ ہوگا، لوکل گورنمنٹ ایکٹ، الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ فیصلوں کے تناظر میں پیدا  شدہ صورتحال پر غوروخوض ہوگا۔ علاوہ ازیں حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت بحال بلدیاتی اداروں کے اکاؤنٹس بھی بحال کردیئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...