بھارتی وزیراعظم مودی آج پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر نئی دہلی پہنچیں گے 

Nov 03, 2021

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر نئی دہلی جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نریندر مودی کا طیارہ آج صبح تین بجے کے بعد پاکستانی فضائی حدود سے گزرے گا۔ بھارتی وزیراعظم کا طیارہ تربت‘ پنجگور اور بہاولپور کی فضائی حدود سے گزر کر نئی دہلی جائے گا۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی گئی۔

مزیدخبریں