ائیر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت‘ اسلام آباد میں غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

Nov 03, 2021

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ڈی جی سی اے اے کے حکم پر خاتون ایئر ٹریفک کنٹرولر کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز بحرین سے اسلام آباد آ رہی تھی۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کوغلط گائیڈ کیا جس پر  اکسیمیٹی وارننگ سسٹم (GPWS)جاری ہوگئی۔ کپتان حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ کو واپس اوپر لے گیا۔ ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کنٹرولر نے کپتان کے اصرار پر طیارے کو نیچے آنے کو کہا۔ ایئر انویسٹیگیشن بورڈ واقعہ کی تحقیقات کر رہا ہے۔ کنٹرولر کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں