بجلی 1.68رو پے یو نٹ مہنگی کرنے کی در خواست پر سماعت مکمل

اسلام آباد (نامہ نگار+ آئی این پی) نیپرا نے ملک بھر کے بجلی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 39 پیسے سے ایک روپے 68 پیسے تک مہنگی کرنے سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔ چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیرِصدارت بجلی مہنگی کرنے سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست کی سماعت کی گئی۔ پاور ڈویژن کی درخواست میں ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے سوا باقی تمام کے لیے فی یونٹ بجلی 1روپے 68 پیسے مہنگی کرنے استدعا کی گئی تھی۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ وفاقی حکومت کو دوبارہ سوچ لینا چاہئے، پہلے سبسڈی ماہانہ  300 یونٹ استعمال تک تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی سبسڈی کو 300  یونٹ سے 200 یونٹ تک محدود کرنے سے ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر بوجھ بڑھ جائے گا۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ سبسڈی کا فیصلہ تو وفاقی حکومت نے ہی کرنا ہے، نیپرا اس پر کچھ نہیں کر سکتی۔ نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی۔ نیپرا کی جانب سے فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ بجلی مہنگی ہونے کی صورت میں فی یونٹ 15.36 روپے کا ہو جائے گا۔ پاور ڈویژن کے حکام کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافے کی درخواست کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں کے صارفین کے لیے ہے۔ پاور ڈویژن کے حکام کے مطابق سب کے لیے بجلی کی اوسط قیمت بڑھی تو فی یونٹ اضافہ 1روپے 39پیسے ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...